لاہور(نمائندہ جنگ) سیشن کورٹ میں عمران خان کے گھر پر حملہ توڑ پھوڑ پر مریم نواز شریف، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ، ڈی آئی جی، ایس ایس پی ،سی سی پی او لاہور وغیرہ کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر آج سماعت ہوگی، تحریک انصاف کی اعلیٰ لیڈر شپ موقع پر موجود ہو گی، عمران خان کی جانب سے صدر لاہور بار ایسوسی ایشن رانا انتظار حسین دلائل دیں گے۔