• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برازیل کے صدر لولا ڈی سلوا نے نمونیا کے سبب دورہ چین ملتوی کر دیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق برازیلی حکام کا کہنا ہے کہ صدر کو نمونیا ہوگیا ہے۔

پچھلے جمعہ کو وزارت خارجہ نے بیان میں کہا تھا کہ چینی صدر شی جن پنگ کی دعوت پر لولا ڈی سلوا بیجنگ جائیں گے۔

یہ دورہ 26 سے 31 مارچ تک ہونا تھا لیکن برازیلی صدر کو نمونیا ہونے کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا ہے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، صنعت کاری، توانائی منتقلی، ماحولیاتی تبدیلی اور دنیا میں امن اور سلامتی کے حوالے سے بات چیت ہونا تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید