• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری حیدر حسین نے سابق قومی کپتان شہباز احمد سینئر کے ساتھ لاہور قلندرز کے آفس میں لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا، ثمین رانا اور ڈائریکٹر کرکٹ عاقب جاوید سے ملاقات کی. اس موقع پر شہباز احمد سینئر نے کہا کہ مجھے لاہور قلندرز کی انتظامیہ سے مل کر بہت خوشی ہوئی.پچھلے دو تین سالوں سے لاہور قلندرز کے حکام کرکٹ کے فروغ کیلئے پورے ملک میں جو کام کررہے ہیں وہ قابل ستائش ہے. ہمارے تعلیمی ادارو ں میں اب ہاکی نہیں رہی۔ اگر لاہور قلندرز کی شراکت سے ہاکی کی ترقی و ترویج کیلئے ہم کام کریں ہاکی برانڈ بن سکتا ہے. اگر ہم ہالینڈ کی مثال لیں تو وہاں فیملی کا کوئی ایک ممبر ہاکی ضرور کھیلتا ہے۔