• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکپتن، بھائی نے فائرنگ کرکے اپنے 2 بھائیوں کے گھر کے 7 افراد قتل کردیئے

پاکپتن(نمائندہ جنگ/ نیوز ایجنسیز) رمضان کا تقدس نہ خوف خدا،پاکپتن میں ملزم نے جائیداد کی خاطر ماں سمیت7اہل خانہ کو قتل کر دیا۔اندوہناک واقعہ تھانہ صدر کے علاقہ چک بڑی راکھ میں پیش آیا۔ واقعہ میں بچ جانے والی12سالہ بچی عائشہ کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے مقتولین میں والدہ دو بیٹے ایک بیٹی بہو اور دو پوتے شامل ہیں پولیس کے مطابق جائیداد تقسیم کے تنازعہ پر مبینہ ملزم سرور نے فائرنگ کرکے اپنی والدہ بشیراں بی بی دو بھائیوں افتخار، شیرباز،22سالہ بہن مفتاح بی بی بھاوجہ آسیہ بی بی اس کے دو بچوں12سالہ احد، 14سالہ احمد کو فائرنگ سے قتل کر دیا گیا جبکہ 12 سالہ بچی عائشہ شدید زخمی ہوگئی ہے اسے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے بتایا جاتا ہے کہ ملزم سرور کو زرعی اراضی کی تقسیم میں حصہ سے کم اراضی دی گئی تھی جس کا اسے رنج تھا ملزمان نے دو بھائیوں کو کھیت میں فائرنگ کرکے قتل کیا ڈی پی او پاکپتن حسن اقبال نے ملزم سرور کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔ پولیس مصروف کارروائی ہے قتل کی سنگین واردات کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او پاکپتن حسن اقبال جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ کرائم سین ،فرانزک سائنس لیبارٹری کی ٹیموں کو موقع پر طلب کر لیا ٹیمیں جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہیں ڈی پی او کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر حقیقی بھائی سرور نے جائیداد کے تنازعہ پر 7افراد کو قتل کیا۔ آئی جی پنجاب نے ملزم کی گرفتاری کی ڈیڈ لائن دے دی ہے جس پر ڈی پی او پاکپتن نے ملزم سرور کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔
اہم خبریں سے مزید