• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلم فرخی کے انتقال پر رابطہ کمیٹی کی تعزیت

کراچی( اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ممتاز محقق و ادیب اورماہر تعلیم ڈاکٹر اسلم فرخی کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ڈاکٹر اسلم فرخی مرحوم نے علم و ادب کی روشنی ہزاروں افراد میں منتقل کی اور مرحوم کی ملنسار اور شفیق شخصیت کے لوگوں کو ان کی جانب کھنچتی تھی ۔رابطہ کمیٹی نے مرحوم کے تمام سو گوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی اظہار کر تے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم ڈاکٹر اسلم فرخی کے درجات بلند فرمائے اور سوگوارلواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔
تازہ ترین