• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نے رانا ثناءاللّٰہ کیخلاف درخواست دائر کر دی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناءاللّٰہ کے انٹرویو کا معاملہ بھی اٹھا دیا گیا۔

عمران خان نے رانا ثناء اللّٰہ کے بیان سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے ایک انٹرویو میں مجھے ڈائریکٹ دھمکیاں دی ہیں۔

درخواست میں وفاق، آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز کو فریق بنایا گیا ہے۔

عمران خان نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ فریقین کو میری گرفتاری کر کے اپنے منصوبے پر عمل درآمد سے روکا جائے۔

قومی خبریں سے مزید