• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسٹرکٹ جج شیخوپورہ کا معذور شخص کے گھر پولیس گردی کیخلاف کارروائی کا حکم

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)ڈسٹرکٹ جج شیخوپورہ نے قصبہ بھکھی کے معذور شخص اعجاز احمد انصاری کی پٹیشن کی سماعت مکمل کرتے ہوئے ڈی پی او شیخوپورہ کو حکم جاری کیا ہے کہ اعجاز احمد انصاری کے مکان کو تالہ لگانے اور اس سے ملحقہ3 دکانوں کو بھی زبردستی بند کروانے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف انضباطی کارروائی کی جائے اس پٹیشن کی سماعت کے دوران ایک مرتبہ ایس ایچ او تھانہ بھکھی ظفر اقبال نے عدالتی احترام کو ملحوظ خاطر نہ رکھا جس پر ڈی پی او نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے معطل کردیا اور اس کی جگہ انسپکٹر جاوید احمد کو ایس ایچ او تعینات کردیا، بعدازاں ایس ایچ او نے فاضل عدالت سے معذرت کرلی، فاضل عدالت میں پٹیشن کی سماعت کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ پولیس کی بھاری نفری نے اعجاز احمد انصاری کے گھر پر دھاوا بول دیا اور وہاں شدید توڑ پھوڑ کرنے کے علاوہ ملحقہ3 تاجروں احسان اللہ، ابرار حسین اور عدنان الیاس کی دکانوں کو بھی زبردستی بند کروادیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اعجاز احمد کا بیٹا حافظ احسان چوری کے مقدمہ میں اشتہاری ہوچکا ہے جس کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا گیا تھا ، فاضل جج نے سماعت کے دوران پولیس گردی کا سختی سے نوٹس لیا اور ڈی پی او شیخوپورہ کو ہدایت کی کہ وہ اس میں ملوث پولیس اہلکاروں کا انکوائری کے ذریعے تعین کرکے ان کے خلاف انضباطی کاروائی کریں۔
تازہ ترین