• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انقرہ: ترکیہ پاکستان پارلیمانی فرینڈشپ کے چیئرمین سے کشمیری وفد کی ملاقات

ترکیہ پاکستان پارلیمانی فرینڈشپ کے چیئرمین اور صدر طیب اردوان کے مشیر علی شاہین سے کشمیری وفد نے انقرہ میں ملاقات کی۔

اس موقع پر صدر اردوان کے مشیر علی شاہین نے کہا کہ ترکیہ اور کشمیر ایک ہیں، کشمیر اور ترکیہ دو ملک اور ایک قوم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ترکیہ کے عوام کشمیری اور پاکستانی بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں، ہم کشمیری عوام کے ساتھ ہیں، ہمارا خون بھی ان کےلیے حاضر ہے۔

انہوں نے کہا کہ سری نگر کے آنسو ہمارے آنسو ہیں اور مظفرآباد کا مسئلہ ہمارا مسئلہ ہے۔

علی شاہین کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان اور ترکیہ ایک جسد واحد ہیں، ہم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں منزل کے حصول تک ان کے شانہ بشانہ رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صدر اردوان نے ہر بین الاقوامی فورم میں مسئلہ کشمیر اُجاگر کیا اور اس کے فوری حل کا تقاضہ کیا۔

وفد کے سربراہ عبدالرشید ترابی اور حریت رہنما اعجاز احمد شاہ نے کشمیر کی تازہ ترین صورت حال پر بریفنگ دی۔

عبدالرشید ترابی نے کہا کہ بھارتی مظالم اور عزائم بالخصوص ڈیموگرافی تبدیل ہو رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی طرف سے کشمیریوں کی نسل کشی روکنے میں او آئی سی بین الاقوامی سطح پر مؤثر کردار ادا کرنے کا تقاضہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ متاثرین زلزلہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کے ساتھ ان کی جلد ازجلد بحالی کےلیے دعا کرتے ہیں۔

عبدالرشید ترابی نے مزید کہا کہ ترکیہ کےلیے ہر کشمیری اور پاکستانی اسی طرح فکرمند ہے اور متاثرین کے بحالی میں اپنا حصہ ڈالنا چاہتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید