• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس کے مشرقی حصے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اس زلزلے کی شدت 8.8 ریکارڈ کی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق زلزلے کے جھٹکے روس کے مشرقی علاقے جزیرہ نما کامچٹکا میں محسوس کیے گئے ہیں۔

اس سے قبل روس کے مشرقی ساحل کے قریب شدید زلزلے کے بعد بحر الکاہل کے مختلف علاقوں میں سونامی کی لہریں بلند ہو گئیں، جس کے بعد ہوائی، کیلیفورنیا اور دیگر ساحلی علاقوں میں ایمرجنسی الرٹ جاری کر دیے گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق سونامی کی لہریں واشنگٹن، اوریگون اور کیلیفورنیا کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا گئی ہیں، کیلیفورنیا کے علاقے آرینا کوو میں 1.6 فٹ بلند لہریں ریکارڈ کی گئیں۔

کریسنٹ سٹی میں 1.5 فٹ اور مونٹیری میں 1.4 فٹ اونچی لہریں دیکھی گئیں، جبکہ شمالی کیلیفورنیا کے ساحلی علاقوں کے لیے سونامی کی وارننگ بدستور برقرار ہے۔

کیلیفورنیا، سان فرانسسکو بے ایریا، اوریگون، واشنگٹن کے ساحلوں کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے۔

نیشنل ویدر سروس نے سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری ساحلوں، بندرگاہوں اور جیٹیوں سے دور رہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے محفوظ رہا جا سکے۔

ادھر پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر کے مطابق ہوائی کے ساحلی علاقوں میں بھی صورتحال تشویش ناک ہے، جہاں 4.9 فٹ تک کی بلند لہریں دیکھی گئی ہیں۔

ہوائی محکمۂ ٹرانسپورٹیشن کا کہنا ہے کہ کاہولوی ایئر پورٹ پر تمام پروازیں منسوخ کر دی گئیں، پاپوا نیو گنی، سولومن آئی لینڈ اور وانواتو میں سونامی کے خطرے کا انتباہ جاری کر دیا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید