• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ پر ممکنہ فرد جرم کی کارروائی تاخیر کا شکار

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ممکنہ فرد جرم کی کارروائی تاخیر کا شکار ہوگئی، گرینڈ جیوری چھٹیوں کے بعد کیسز دوبارہ سنے گی۔

خبر ایجنسی کے مطابق سابق صدر ٹرمپ نے 18 مارچ کو کہا تھا کہ ان پر 3 دن میں فردِ جرم عائد ہوگی۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ امریکا میں ایسٹر، پاس اوور، عیدالفطر اور 10 اپریل سے 2 ہفتے کی چھٹیاں آرہی ہیں۔

گرینڈ جیوری کی جانب سے اپریل کے آخر تک کیسز پر غور کا امکان نہیں۔

واضح رہے کہ سابق صدر ٹرمپ پر الیکشن 2016 سے پہلے اداکارہ کو زبان بندی کے لیے1 لاکھ 30 ہزار ڈالر دینے کا الزام  ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید