• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں 2 فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 9 فوجی ہلاک

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکا میں 2 فوجی ہیلی کاپٹر ٹریننگ مشن کے دوران گر کر تباہ ہوگئے جس کے نتیجے میں 9 فوجی ہلاک ہوئے۔

امریکا کی ریاست کینٹکی کے گورنر نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر کریش ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقامی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں نے اس حوالے سے کام کا آغاز کر دیا ہے۔

امریکی فوج کا کہنا ہے کہ فوج کے دو ہیلی کاپٹر ٹکرانے سے 9 فوجی ہلاک ہوگئے، حادثے میں کوئی بھی نہ بچ سکا۔

دو بلیک ہاک ہیلی کاپٹر تربیتی مشن کے دوران کریش ہوئے، وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

امریکی فوج کے مطابق HH-60 بلیک ہاک ہیلی کاپٹر مختلف فوجی کارروائیوں بشمول فضائی حملوں اور طبی انخلاء کے لیے مدد فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید