• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امارات، اسرائیل اقتصادی شراکت داری معاہدہ یکم اپریل سے نافذ ہوگا

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اسرائیل کے درمیان اقتصادی شراکت داری کا معاہدہ یکم اپریل سے نافذ ہوگا۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت اقتصادیات نے اعلان میں بتایا کہ اگلے 5 برسوں میں امارات اور اسرائیل کے درمیان تجارت 10 ارب امریکی ڈالر تک کرنے کا منصوبہ ہے۔ 

امارات اور اسرائیل کی 96 مصنوعات پر تجارت میں ٹیکس کمی یا ٹیکس چھوٹ ہوگی۔ اقتصادی شراکت داری معاہدہ 31 مئی 2022 کو ہوا تھا۔ 

اماراتی وزارت اقتصادیات کے مطابق تجارتی معاہدے میں غیر ضروری رکاوٹیں دور کی جائیں گی۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید