• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس میں بی بی فاطمہ الزہرہؓ کا یوم وصال انتہائی عقیدت سے منایا گیا


دنیا بھر کی طرح فرانس میں بھی جگر گوشۂ رسولﷺ بی بی فاطمہ الزہرہ  سلام اللہ علیہا کا یوم وصال انتہائی عقیدت سے منایا گیا۔ 

اس سلسلے میں خان غلام مرتضیٰ، صدر حسن و حسین ویلفیئر  کی رہائش گاہ پر انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ ایک محفل منعقد کی گئی۔

اس محفل میں معروف نعت خواں حافظ معظم نے عقیدت مندی کا اظہار کرتے ہوئے نعتیہ کلام پیش کیا۔

ڈاکٹر سید کمال حسین شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی بی فاطمہ الزہرہ  سلام‌ اللہ علیہا وہ خاتون ہیں جن کو ایک منفرد مقام حاصل ہے، کہ وہ پیغمبر اسلام محمدﷺ کی صاحبزادی، حضرت علیؓ کی زوجہ اور امام حسنؓ اور امام حسینؓ کی والدہ ہیں۔

علاوہ ازیں ذکر اہلیبیت کا بیان کیا گیا، بعدازاں خان غلام مرتضیٰ کے والدین کی مغفرت اور اعلی درجات کے لئے دعا کی گئی۔ دعا میں وطن عزیز پاکستان اور فرانس کی ترقی و خوشحالی کے لئے بھی دعا کرائی گئی۔

تقریب کے اختتام پر حاضرین کے لئے خصوصی روزہ افطاری کا بندوبست کیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید