• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاشی حالات سے غیر مطمئن افراد کی شرح بڑھ گئی

ملکی معاشی صورتحال سے غیر مطمئن پاکستانیوں کی شرح میں 4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

گیلپ پاکستان نے کنزیومر کانفیڈنس انڈیکس کا نیا سروے جاری کردیا۔

سروے کے مطابق ملکی معاشی صورتحال سے غیر مطمئن پاکستانیوں کی شرح 4 فیصد اضافے کے بعد 73 فیصد پر پہنچ گئی۔

سروے میں مستقبل میں معیشت میں بہتری سے مایوس پاکستانیوں کی شرح بڑھی اور 48 فیصد نے اگلے 6 ماہ میں معاشی صورتِ حال مزید خراب ہونے کے خوف کا اظہار کیا۔

12 فیصد نے معاشی صورتِ حال پر اطمینان کا اظہار کیا، البتہ 24 فیصد افراد معیشت میں بہتری کے لیے پُرامید نظر آئے۔

قومی خبریں سے مزید