• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور،ویمن یونیورسٹی کی نئی عمارت کے لئے 999کنال اراضی منتقل کرنیکی منظوری

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ویمن یونیورسٹی بہاولپور کی نئی بلڈنگ کیلئے چک 10بی سی میں 999کنال 3مرلے اراضی مختص کردی گئی، بورڈ آف ریونیو نے اراضی ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کومنتقل کرنے کی منظوری دے دی، وائس چانسلر وومن یونیورسٹی کی جانب سے ڈسٹرکٹ کلکٹر کو اراضی جلد از جلد ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کومنتقل کرنے کی درخواست۔تفصیلات کے مطابق بورڈ آف ریونیوحکومت پنجاب کی جانب سے ڈسٹرکٹ کلکٹر بہاولپورکوجاری کردہ مراسلے میں بتایاگیاہے کہ بورڈ آف ریونیونے وومن یونیورسٹی بہاولپور کی نئی بلڈنگ کیلئے چک 10بی سی میں 999کنال 3مرلے اراضی ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کومنتقل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔یہ اراضی صرف وومن یونیورسٹی بہاولپور کی بلڈنگ کی تعمیر کیلئے ہی استعمال ہوسکے گی۔ خلاف ورزی کی صورت میں اراضی بورڈ آف ریونیو حکومت پنجاب واپس لے لے گی۔ اس حوالے سے وائس چانسلر وومن یونیورسٹی کی جانب سے ڈسٹرکٹ کلکٹر بہاولپورکو جاری کردہ مراسلے میں درخواست کی گئی ہے کہ وومن یونیورسٹی بہاولپورکو مختص کی جانے والی 999کنال تین مرلے اراضی کو ہائر ایجوکیشن کوٹرانسفر کرنے کے پراسیس کو جلد از جلد مکمل کیاجائے تاکہ اراضی کی باؤنڈری وال کاکام جلد از جلد مکمل کیاجاسکے۔
تازہ ترین