• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روضہ رسولﷺ کے اطراف سونے اور تانبے کے نئے حصار کا افتتاح

فوٹو بشکریہ عرب میڈیا
فوٹو بشکریہ عرب میڈیا

مسجد نبویﷺ میں روضئہ مبارک کے اطراف سونے اور تانبے کے نئے حصار کا افتتاح کردیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق صدارت عامہ برائے امور مسجد الحرام و مسجد نبویؐ کے صدر شیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس نے مسجد نبوی صلی اللّٰہ علیہ وسلم میں روضئہ مبارک کے اطراف تانبے اور سونے سے بنے نئے حصار کا افتتاح کیا۔

فوٹو بشکریہ عرب میڈیا
فوٹو بشکریہ عرب میڈیا

یہ نیا حصار خالص تانبے سے بنا ہے جو 87 میٹر لمبا اور 1 میٹر اونچا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق یہ نیا حصار الگ الگ یونٹس اور ٹھوس تانبے کے حصوں پر مشتمل ہے۔

گزشتہ ہفتے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مسجدِ نبوی میں روضئہ رسولﷺ پرحاضری دی تھی اور نوافل ادا کیے تھے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا تھا کہ اس ملک میں ہر ایک کی کوششوں سے زائرین کی تعداد سال بہ سال دگنی ہوتی ہے اور اس کا تحفہ ملک کے تمام لوگوں کو ملے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید