پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے شوہر، اداکار سلمان ثاقب شیخ عرف مانی سے ہونے والی اپنی پہلی ملاقات کے بارے میں دیے گئے اپنے ایک پرانے بیان پر وضاحت دی ہے۔
حرا نے حال ہی میں مانی کے ہمراہ نجی ٹی وی کے ایک شو میں بطور مہمان شرکت کی۔
اُنہوں نے اس شو میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے کبھی نہیں کہا کہ مانی میری دوست کا منگیتر تھا مجھ سے ایک انٹرویو میں مانی سے ہونے والی پہلی ملاقات کے بارے میں پوچھا تھا تو میں نے یہ کہا تھا کہ مانی میری ایک دوست کا دوست تھا۔
اُنہوں نے کہا کہ مانی کی میری دوست کے ساتھ منگنی نہیں ہوئی تھی، ان دونوں کو بس ایک دوسرے سے بات کرنا اچھا لگتا تھا۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ سب کی زندگی کی اپنی اپنی الگ کہانی ہوتی ہے اور کوئی بھی کسی دوسرے کو کاپی نہیں کرسکتا کیونکہ ہر ایک کی اپنی ایک الگ پہچان ہوتی ہے۔
حرا مانی نے کہا کہ ہرکسی میں کوئی نہ کوئی خوبی اور خامی ہوتی ہے، کبھی کسی رشتے میں کوئی اختلاف ہوتا ہے تو جہاں آپ چاہتے وہاں شادی نہیں ہوتی۔
اُنہوں نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ الحمداللّٰہ، میری زندگی بالکل کسی پریوں کی کہانی کی طرح ہے۔