• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہتر ہوتا لاڈلے کو وزیراعظم ہاؤس میں بٹھا دیتے، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بہتر ہوتا لاڈلے بہروپیے کو شیروانی پہنا کر وزیراعظم ہاؤس میں بٹھا دیتے تو قوم کاوقت اور پیسہ بچ جاتا۔

سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ اکثریتی ججوں کے مسترد کردہ مقدمے میں فیصلہ غیر آئینی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ناقابل عمل حکم سے سیاسی و آئینی بحران مزید گہرا ہو گا، آئین پر انا کا حاوی ہونا ملک کے لیے مہلک ثابت ہوتا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ 2017 میں نواز شریف کی نااہلی کے غیر آئینی فیصلے سے آج تک آئینی، سیاسی، معاشی بحران ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ سپریم کورٹ کے ججوں کی اکثریت کے فیصلوں کے متصادم ہے، 6 سال بعد پھر سہولت کاری قبول نہیں۔

مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ جب سازش بےنقاب ہوتی ہے تو دیر ہو چکی ہوتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید