کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی مسجدِ اقصیٰ میں اسرائیل کی پُرتشدد کارروائی پر تنقید کردی۔
جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ مسجدِ اقصیٰ کے ارد گرد ہونے والے تشدد پر تشویش ہے، اسرائیلی حکومت کو اپنے نقطۂ نظر کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ قریبی دوست ہونے کے ناطے ہمیں اسرائیلی حکومت کے رویے پر گہری تشویش ہے، اس وقت اسرائیل میں جو ہو رہا ہے اس پر افسوس ہے۔
جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ اسرائیلی حکومت کی اشتعال انگیز بیان بازی پر بہت تشویش ہے اور وہاں عدالتی اصلاحات کے بارے میں بھی فکرمند ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے علاوہ کئی ممالک اور رہنما اسرائیل کی پُرتشدد کارروائی پر تنقید اور اس کی مذمت کرچکے ہیں۔