• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی یونین روسی تیل کی محتاج، بھارت کے ذریعے خریداری

برسلز ( نیوز ڈیسک) یورپی ممالک کی جانب سے بھارت کے ذریعے روسی ایندھن کی خریداری کا انکشاف ہوگیا۔ یورپی یونین نے ماسکو پر پابندیاں عائد کرکے دنیا کو روسی تیل خریدنے سے روک رکھا ہے،تاہم بھارت کو چھوٹ دی گئی تھی،جس کے پس پردہ حقائق سامنے آگئے ہیں۔ خبررساں اداروں کے مطابق فرانس، ترکیہ، بلجیم اور نیدرلینڈز بھارت سے ڈیزل کے خریدار ہیں۔ رواں سال بھارت نے روس سے خام تیل ریکارڈ درآمدکرکے یورپ کو فراہم کیا۔ سستے روسی خام تیل تک رسائی نے بھارتی ریفائنریوں میں تیل کی پیداوار اور منافع کو بڑھادیا ہے، جس سے وہ اپنی مصنوعات یورپ کو برآمد کرنے کے قابل ہوگئے ہیں۔ یوکرینی جنگ سے پہلے یورپ عام طور پر ایک لاکھ 54ہزار بیرل یومیہ ڈیزل اور جیٹ ایندھن بھارت سے درآمد کرتا تھا۔ اعداد و شمار سے پتاچلتا ہے کہ یورپی یونین کی جانب سے 5 فروری سے روسی تیل کی مصنوعات کی درآمد پر پابندی کے بعد یہ مقدار بڑھ کر 2لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں مارچ میں روسی خام تیل کی درآمدات مالی سال کے اختتام پر سب سے زیادہ رہی ۔
یورپ سے سے مزید