• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں کورونا کے 10 ہزار نئے کیسز سامنے آگئے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت میں کورونا وائرس کے 10 ہزار 158 نئے کیسز سامنے آگئے جو کہ گزشتہ روز سے 30 فیصد زیادہ ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز 7 ہزار 830 مریضوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جبکہ ملک میں اس وقت 44 ہزار 998 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔

رپورٹس کے مطابق بھارت میں سرکاری ذرائع نے کل کہا تھا کہ کورونا وبا بننے کی شکل میں داخل ہو چکا ہے اور اگلے 10 سے 12 دنوں تک کیسز بڑھیں گے جس کے بعد کیسز کم ہو جائیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کیسز اومیکرون کے ویرینٹ کے باعث ہیں جس سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں اور اس کے خلاف ویکسین مؤثر ہیں۔

صحت سے مزید