وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کی مدت میں توسیع کردی۔
پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی مدت میں 22 اپریل 2023 سے توسیع کی گئی ہے۔
وفاقی کابینہ کو بھیجی گئی سمری میں 2 سے 4 ہفتوں کی توسیع کی سفارش کی گئی تھی۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے دسمبر 2022 میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات چلانے کے لیے نجم سیٹھی کی سربراہی میں ایک مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دی تھی جس کی مدت 20 اپریل 2023 تک تھی۔