• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت کی ریاست آندھرا پردیش میں 11 ویں اور 12 ویں جماعت کے نتائج آنے کے بعد 48 گھنٹے کے دوران 9 طلبہ نے خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بدھ کو امتحانی نتائج کے اعلان کے بعد دیگر 2 طلبہ نے بھی اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 10 لاکھ سے زائد طلبہ نے امتحانات دیے،11 ویں جماعت میں کامیابی کا تناسب 61 جبکہ 12 ویں جماعت میں 72 فیصد رہا۔

رپورٹس کے مطابق 17 سالہ طلبہ نے کئی پرچوں میں ناکامی کے بعد ٹرین کے آگے کود کر خودکشی کی جبکہ 16 سالہ لڑکی نے کچھ پرچوں میں فیل ہوجانے پر اپنے ہی گھر میں خودکشی کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 18 سالہ طالبعلم نے 12 ویں جماعت کے ایک پرچے میں ناکام ہونے کے بعد گھر میں پھندا لگا کر خودکشی کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک لڑکی نے ندی میں کود کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا جبکہ ایک لڑکے نے کیڑا مار دوائی کھا کر خودکشی کی۔

رپورٹس کے مطابق خودکشی کرنے والے تمام طلبہ کی عمر 20 سال سے کم بتائی جارہی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید