کراچی( اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادرآباد پر کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں خالد مقبول صدیقی نے اراکین رابطہ کمیٹی کو ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف دیگر رہنماؤں اور سینسز کمشنر سے کی جانے والی ملاقاتوں کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔