• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تفہیم المسائل

سوال: مساجد میں میت کی ڈولی اور غسل کے تختے رکھے جاتے ہیں، کیا یہ کسی غیر مسلم (عیسائی ، ہندو وغیرہ) کی میت کے لیے دیے جاسکتے ہیں،(محمد مقبول الرحمٰن، کراچی)

جواب: مساجد میں میت کو غسل دینے کے لیے جو تختہ اور جنازہ اٹھانے کے لیے ڈولی رکھی ہوتی ہے، وہ مسلمان میت کے اٹھانے کی غرض سے وقف ہوتی ہے، لہٰذا اس ڈولی کا غیر مسلم میت کے اٹھانے کے لیے استعمال کرنا درست نہیں۔ علامہ زین الدین ابن نجیم حنفی لکھتے ہیں ترجمہ:’’ واجب العمل ہونے میں واقف کی شرط شارع کی نَصّ کی مثل ہے،(اَلَٔاشبَاہ وَالنَّظَائِر ،ص:163)‘‘۔

امام اہلسنّت امام احمد رضاقادری ؒمالِ وقف سے متعلق لکھتے ہیں: ’’ غیرمسلم کو مال وقف سے بھیجنا تو کسی طرح جائز نہیں کہ وقف کارِ خیر ہوتا ہے اور غیرمسلم کو دینا کچھ ثواب نہیں ،(فتاویٰ رضویہ ، جلد16،ص:226)‘‘۔

نیز مسیحی لوگ اپنی میتوں کی آخری رسوم کے لیے اپنے چرچ سے رجوع کرتے ہیں، ہمارے علم میں کبھی نہیں آیا کہ انہوں نے مساجد سے رجوع کیا ہو۔