• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گائے بھینس اور اونٹنی کا صرف ایک تھن ناقص ہو تو کیا اس کی قربانی جائز ہے؟

تفہیم المسائل

سوال: ہمارے پاس ایک گائے ہے، اس کے چاروں تھن ٹھیک تھے اور دودھ صحیح آتا تھا۔ گزشتہ سال ایک تھن خراب ہوگیا اور اس سے دودھ آنا بند ہوگیا اور اب وہ بالکل خشک ہوچکا ہے۔ کیا یہ گائے قربانی کے قابل ہے ؟ یا عیب دار ہے؟ (محمد الیاس)

جواب: گائے، بھینس یا اونٹنی کے چار تھنوں میں سے صرف ایک تھن نہ ہو یا خشک ہوگیا یا کٹ گیا ہو، تو اس کی قربانی جائز ہے اور اگر چار میں سے دو تھن نہ ہوں یا خراب ہوگئے ہوں تو اس جانور کی قربانی جائز نہیں ہوگی اور نہ ہی اُسے عقیقے میں ذبح کیاجاسکتا ہے۔

علامہ نظام الدین ؒ لکھتے ہیں: ترجمہ:’’ اور شطور میں(قربانی) جائز نہیں، شطور بکریوں میں اُسے کہتے ہیں، جس کے دو تھنوں میں سے ایک تھن خشک ہوجائے، گائے اور اونٹنی میں اس جانور کو کہتے ہیں، جس کے دو تھن خشک ہوجائیں ،کیونکہ اُن میں سے ہرایک جانور میں چار تھن ہوتے ہیں، ’’تتارخانیہ‘‘ میں اسی طرح ہے ، (فتاویٰ عالمگیری ، جلد5،ص:299)‘‘۔