ضلع کرم میں 8 اساتذہ کے قتل کے بعد کوہاٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری میٹرک کے امتحانات ملتوی کردیے گئے۔
خیال رہے کہ خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 8 اساتذہ جاں بحق ہوگئے۔
ایک واقعہ اپر کرم کے ایک ہائی اسکول پیش آیا جب نامعلوم ملزمان نے اسکول کے اسٹاف روم میں فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 7 اساتذہ جاں بحق ہوگئے۔
فائرنگ کا ایک واقعہ پاراچنار میں پیش آیا جب نامعلوم ملزمان نے چلتی گاڑی پر فائرنگ کرکے محمد شریف نامی استاد کو قتل کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ٹیچرز کو قتل کرنے والے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔