بھارت کی ریاست کیرالہ میں ملزم نے علاج کرنے والی نوجوان ڈاکٹر کو قتل کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس گھر والوں سے لڑائی کے کیس میں ملوث ملزم کو علاج کے لیے اسپتال لائی تھی۔
22 سالہ خاتون ڈاکٹر ملزم کے پیر میں لگنے والی چوٹ پر پٹی باندھ رہی تھی کہ اس دوران اس نے اچانک مشتعل ہو کر وہاں موجود تمام لوگوں پر قینچی سے حملہ کرنا شروع کردیا۔
بھارتی میڈیا کےمطابق حملے میں خاتون ڈاکٹر اور پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا، ڈاکٹر کو دوسرے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم اسے بچایا نہ جاسکا۔