فن لینڈ کی وزیراعظم سنا مارین اور ان کے خاوند مارکس رائیکونین کے درمیان طلاق ہو رہی ہے۔
وزیراعظم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لکھا کہ ہم نے ایک ساتھ طلاق کیلئے درخواست دائر کر دی ہے، ہم 19 سالہ ساتھ پر ایک دوسرے اور اپنی بیٹی کے شکرگزار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم اب بھی بہت اچھے دوست ہیں، اچھے سے پیش آتے ہیں۔
سنا مارین نے کہا کہ ہم بطور فیملی ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزاریں گے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم سنا اور ان کے خاوند مارکس 16 برس سے ساتھ تھے لیکن ان کی شادی 2020 میں ہوئی تھی۔
سنا مارین 34 برس کی عمر میں 2019 میں فن لینڈ کی وزیراعظم منتخب ہوئیں تو وہ دنیا کی کم عمر ترین وزیراعظم تھیں۔