مظفرآباد(پی پی آ ئی)پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو پارٹی سے نکالتے ہوئے ان بنیادی پارٹی رکنیت بھی ختم کر دی۔ ذرائع کے مطابق صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی نے سردار تنویر الیاس کی پارٹی رکنیت ختم کی، سردار تنویر الیاس کی بنیادی رکنیت پارٹی پالیسی کی مسلسل خلاف ورزی پر منسوخ کی گئی ہے۔ تمام رہنمائوں کو مرکزی پالیسیوں کی پابندی کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔