اسلام آباد( رانا غلام قادر) وفاقی حکومت نے آئی جی پولیس سندھ کا تقرر کر دیا ۔ سندھ حکومت میں بطور ایڈیشنل آئی جی تعینات پولیس سرو س کے گریڈ21 کے افسراللہ بخش عرف جاوید اختر اوڈھو کو آئی جی سندھ تعینات کیا گیا ہے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان کی تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن مدت ملازمت کی تکمیل پربدھ کے روز ریٹائر ہو گئے تھے۔کراچی سے افضل ندیم ڈوگر کے مطابق جاوید اختر اوڈھو نے 11جولائی 1998کو سندھ پولیس جوائن کی۔ جاوید اختر اوڈھو کی پہلی پوسٹنگ ڈویژنل پولیس افیسر لاڑکانہ تعینات تھی۔ جاوید اوڈھو ڈی پی او گھوٹکی، بدین، دادو، جام شورو بھی تعینات رہے۔ جاوید اوڈھو ایس پی اسپیشل برانچ کے بعد ٹھٹھہ، مٹیاری، حیدرآباد بھی رہے۔ جاوید اوڈھو ڈی ائی جی ویسٹ کراچی، سپیشل برانچ سکھر، آر آر ایف بھی خدمات سرانجام دیں۔ وہ ڈی ائی جی لاڑکانہ، کراچی ایڈمن، میرپور خاص اور ڈی آئی جی فنانس بھی خدمات سر انجام دے چکے۔ جاوید اوڈھو سال 2019میں بلوچستان میں بھی خدمات سرانجام دے چکے۔ ایڈیشنل ائی جی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ، اسپیشل برانچ اور انویسٹی گیشن سندھ بھی رہے۔ جاوید اوڈھو سال 2022 میں کراچی پولیس چیف تعینات کیے گئے۔ ضمنی الیکشن میں ان کا تبادلہ کر دیا گیا پھر دوسری مرتبہ جولائی 2024 سے اب تک ایڈیشنل کراچی خدمات دیتے رہے۔ وہ آج یکم جنوری کو باقائدہ اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔