• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

”کیس نمبر 9“ میں انصاف کی راہ ہموار ہوگی یا مکاری جیت جائے گی؟ نئی قسط آج دیکھیں

کراچی (جنگ نیوز)”کیس نمبر9“ میں انصاف کی راہ ہموار ہوگی یا مکاری جیت جائے گی؟ نئی قسط آج دیکھیں ۔ تفصیلات کے مطابق ڈرامہ سیریل ”کیس نمبر9“ کی نئی قسط میں کہانی ایک اہم موڑ کی طرف بڑھتی دکھائی دے رہی ہے، جہاں سوال یہ ہے کہ کیا سحر کے حق میں انصاف کی راہ کرے گی ہموار کرن کی غیر جانبداری؟ اور شاہزیب خانزادہ کے شو میں جرم کا کیسے دفاع کرپائے گی کامران کی مکاری؟۔ ڈرامے کو سینئر اینکر پرسن شاہ زیب خانزادہ نے تحریر کیا ہے جبکہ جیو اور سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کی اس نئی پیشکش کو عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی نے پروڈیوس کیا ہے۔ کیس نمبر 9 کی 30ویں قسط جمعرات کی شب 8 بجے ”جیو ٹی وی“سے نشر ہوگی۔
اہم خبریں سے مزید