• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانچوں ہائیکورٹس میں 40 ایڈیشنل ججوں کی مستقلی، جوڈیشل کمیشن کے 5 اجلاس طلب

اسلام آباد(رپورٹ:،رانامسعود حسین) چیف جسٹس پاکستان،مسٹر جسٹس جسٹس یحییٰ آفریدی نے پانچوں ہائیکورٹس میں 40ایڈیشنل ججوں کی مستقلی، جوڈیشل کمیشن کے پانچ اجلاس طلب،12 جنوری کو بلوچستان ، 13 کو سندھ ، 14 جنوری کو پشاور ، 15 جنوری کو لاہور ہائیکورٹ کے ججوں کی مستقلی پر غور کیا جا ئیگا ۔جوڈیشل کمیشن کے سیکرٹری نیاز محمد خان کے دستخطوں سے جاری سرکولرز کے مطابق چیف جسٹس نے 12 جنوری 2026 کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کیا ،جس میں بلوچستان ہائی کورٹ کے دوایڈیشنل ججوں جسٹس ایوب خان اور جسٹس نجم الدین مینگل کو مستقل کرنے پر غور کیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید