لاہور(آصف محمود بٹ)2025، پنجاب میں جرائم میں نمایاں کمی، کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کا کلیدی کردار، کارروائیوں سے منظم جرائم پیشہ پنجابنیٹ ورکس ٹوٹ گئے،پنجاب حکومت کی پولیسنگ اصلاحات سے امن و امان کی صورتحال بہتر قرار۔حکام کے مطابق مسلسل حکومتی حمایت، مزید اصلاحات اور سخت احتساب کے ذریعے جرائم میں کمی کے اس رجحان کو برقرار رکھا جا سکتا ہے۔ سال 2025 پنجاب میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے ایک اہم موڑ ثابت ہوا، جہاں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) سنگین اور منظم جرائم کے خلاف فیصلہ کن قوت کے طور پر سامنے آیا۔ سرکاری حکام اور جرائم کے اعداد و شمار کے مطابق صوبے بھر میں بڑے جرائم کی شرح میں واضح کمی دیکھنے میں آئی، جس کا بڑا کریڈٹ سی سی ڈی کی مؤثر اور ہدفی کارروائیوں کو دیا جا رہا ہے۔سی سی ڈی کو رواں سال پولیس قوانین میں ترامیم کے تحت ایک خصوصی ادارے کے طور پر قائم کیا گیا تھا۔