کراچی (نیوز ڈیسک) 2025میں دنیا کے امیر ترین افراد نے ریکارڈ 2.2ٹریلین ڈالر(6ہزار کھرب روپے) کمائے۔بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق اس سال عالمی معیشت میں ڈالر کی طاقت اور سرمایہ کاری کے مواقع نے امیر ترین افراد کے مالی فائدے کو بڑھا دیا۔ 2025 میں دنیا کے امیر ترین افراد نے اپنی دولت میں ریکارڈ اضافہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 2.2 ٹریلین ڈالر کمائے۔ رپورٹ میں یہ بھی ذکر کیا گیا کہ 2026 میں عالمی شراب کی صنعت میں کچھ تبدیلیاں متوقع ہیں اور تاریخی شخصیات جیسے ماری اینٹوانیٹ کی یادگار مصنوعات اب بھی مارکیٹ میں اپنی اہمیت برقرار رکھتی ہیں، 200 سال بعد بھی خریداروں کو متوجہ کر رہی ہیں۔