• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فن لینڈ، وزیراعظم سنا مرین نے طلاق کیلئے رجوع کرلیا

ہلنسکی (اے ایف پی) فن لینڈ کی وزیراعظم سنا مرین جو عام انتخابات میں شکست کے بعد بہت جلد اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گی نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ اور ان کے شوہر دونوں نے ایک دوسرے سے طلاق کیلئے رجوع کرلیا ہے۔ انسٹا گرام پر ایکاسٹوری میں ان کا کہنا تھا کہ ہم دونوں نے ایک دوسرے سے طلاق کیلئے رجوع کرلیا ہے، ہم دونوں نے ایک ساتھ 19برس کا اچھا عرصہ گزارا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اب بھی اپنے پارٹنر مارکوس ریکونین کی اچھی دوست ہیں، ریکونن نے بھی اپنے انسٹا گرام پیج پر طلاق سے متعلق بتایا ہے۔ دونوں کی ایک 5سالہ بیٹی ہے، مرین نے کہا کہ ہم دونوں ایک خاندان کی طرز پر ایک ساتھ وقت گزارنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ 37سالہ مرین2019میں دنیا کی سب سے کم عمر وزیر اعظم بنی تھیں جبکہ اپریل میں ہونے والے انتخابات میں ان کی سوشل ڈیموکریٹس نامی جماعت 200ارکان پارلیمنٹ کے ایوان میں43نشستوں کیساتھ تیسرے نمبر پر آئی تھی جبکہ کنزرویٹیو نیشنل کولیشن 48 نشستوں کے ساتھ پہلے اور تارکین وطن مخالف جماعت فنز پارٹی 46نشستوں کیساتھ دوسرے نمبر پر آئی تھی۔ کنزرویٹیو نیشنل کولیشن اتحادی حکومت کی تشکیل کیلئے فنز پارٹی کیساتھ مذاکرات میں مصروف ہے۔
اہم خبریں سے مزید