• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فن لینڈ کی وزیراعظم سنا مارین نے شوہر سے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا

فن لینڈ(نیوزڈیسک)فن لینڈ کی وزیر اعظم سنا مارین اور ان کے شوہر مارکس ریکونین نے علیحدگی کیلئے درخواست داخل کردی۔سنا مارین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے اُنیس سال تک ساتھ نبھانے پر اپنے شوہر کا اور بیٹی کا بھی شکریہ ادا کیا۔اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر انہوں نے مزید لکھا کہ ہم اب بھی اچھے دوست ہیں اور علیحدگی کے باوجود یہ دوستی برقرار رہے گی اور ہم ایک خاندان کی طرح ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارا کریں گے۔
یورپ سے سے مزید