دی ہیگ (نمائندہ جنگ) اوورسیز پاکستان مسلم لیگ ن ہالینڈ کا ایک خصوصی اجلاس پارٹی صدر ہالینڈ چوہدری پرویز علی سندیلہ کی زیر صدارت ہوا، جس میں چیئرمین پیر سید اقرار شاہ، سینئر نائب صدر جاوید بٹ ،مہر وقاص، محمد یونس بٹ ،محمد خورشید مغل، جنرل سیکرٹری چوہدری فیصل منظور، سیکرٹری اطلاعات محمد جاوید اقبال کھوکھر، عبدالقیوم، عبدالباسط خان، چوہدری طارق جاوید آفتاب، محمد محسن وارثی، نوخیز سندیلہ، محمد رضوان احمد چوہدری، محمد شاہد مقصود، چوہدری محمد سعید سمیت بڑی تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پرویز علی سندیلہ نے کہا کہ تحریک انصاف نے بانی پاکستان کی رہائش گاہ پاک فوج کے کور کمانڈر کی رہائش گاہ جی ایچ کیو راولپنڈی پر حملہ کر کے قیمتی املاک کو نقصان پہنچایا، پاک فوج پر حملے کیے گئے نامناسب زبان استعمال کی گئی جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ سیکرٹری اطلاعات محمد جاوید اقبال کھوکھر نے کہا کہ فوری طور پر اس پارٹی پر پابندی عائد کی جائے اور جنہوں نے قیمتی املاک کو نقصان پہنچایا ہے ان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، حکومت پاکستان اور سپریم کورٹ پاکستان کو فوری طور پر نوٹس لینا چاہیے تاکہ آئندہ سے کسی بھی کو جرات نہ ہو جس طرح فوج کے جوانوں کے سامنے کور کمانڈر لاہور کی رہائش گاہ پر اور جی ایچ کیو پر حملہ کیا لیکن پاک فوج کے جوانوں کو سلام جنہوں نے نہایت دانشمندی کا ثبوت دیا گولی لاٹھی اور پتھر کا جواب پیار بھری زبان میں دیا ۔محمد جاوید اقبال کھوکھر نے مزید کہا کہ پاکستان میں اس سے پہلے بھی کئی سابق وزیراعظم گرفتار ہو چکے ہیں لیکن کبھی بھی کسی سیاسی پارٹی نے قانون کو اپنے ہاتھ میں نہیں لیا۔