لاہور (نمائندہ جنگ، ایجنسیاں) وزیراعظم شہباز شریف کور کمانڈر ہاؤس لاہور پہنچے، معائنہ مقامات کا معانیہ کیا، اس موقع پر انہوں نے عسکری قیادت سے ملاقات اور اظہار یکجہتی کیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم دورۂ جناح ہاؤس کے بعد سروسز اسپتال پہنچے جہاں انہوں نے گزشتہ دنوں جلاؤ گھیراؤ اور ہنگامہ آرائی کے دوران زخمی ہونے والے ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر سمیت دیگر زخمی اہل کاروں کی عیادت کی۔ اس موقع پر نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی بھی ان کے ہمراہ تھے۔