• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حاسد خاتون نے بوائے فرینڈ کو اپنے گھر پر قید کردیا

جنوبی امریکا کے ملک ارجنٹائن میں پولیس نے ایک انتہائی حاسد خاتون کو حال ہی میں اپنے بوائے فرینڈ کو تین روز تک اپنے گھر پر قید کرنے پر گرفتار کرلیا۔

خاتون نے اسے اس لیے قید کیا کہ وہ اسے دھوکا نہ سکے۔ مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے ارجنٹینا کے شہر لا پلاٹا میں چھاپہ مار کر 29 سالہ شخص کو اس کی 30 سالہ گرل فرینڈ کے گھر کے ایک مقفل کمرے سے بازیاب کیا۔

بازیاب شخص کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ 72 گھنٹوں سے یہاں بند تھا، اس کے مطابق خاتون دوست کے ساتھ اس کا چھ ماہ سے جھگڑا چل رہا تھا جس پر اس انتہائی حاسد خاتون جس کا نام معلوم نہیں ہوسکا، نے اسے یہاں بند کردیا تھا۔ 

بتایا جاتا ہے کہ خاتون نے اس کا فون بھی توڑ دیا تھا تاکہ وہ دیگر خواتین سے گفتگو نہ کرسکے۔ 

تاہم اس شخص نے کسی طرح اس خاتون کا فون چرا کر ایک دوست کو ٹیکسٹ میسج کرکے مدد کی درخواست کی جس کے بعد اسے قید سے نجات ملی۔

دلچسپ و عجیب سے مزید