• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طاہر القادری کا پاکستان کی سیاسی صورتحال پر تبصرہ یا تجزیہ کرنے سے گریز

نیویارک(عظیم ایم میاں)منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی و سربراہ کینیڈین، پاکستانی اسکالر ڈاکٹر طاہر القادری نے پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر کسی تبصرہ یا تجزیہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ وہ پاکستانی سیاست کو مکمل طور پر خیرباد کہہ چکے ہیں اور اُن کی تمام تر توجہ اسلامی تحقیق و تصنیف کے کام پر مرکوز ہے۔

 یہ بات انہوں نے نمائندہ جنگ عظیم ایم میاں سے غیر رسمی ملاقات اور گفتگو کے دوران کہی۔

34سال قبل اپنی قائم کردہ سیاسی پارٹی پاکستان عوامی تحریک اور پاکستان میں اپنے دو ماہ تک کے دھرنا کے اثرات و نتائج سمیت پاکستان کی موجودہ صورتحال کے بارے میں کچھ کہنے سے گریز کرتے ہوئے پاکستان کیلئے نیک خواہشات اور بہتری کے کلمات کہے۔

دہشت گردی کے خلاف اپنی تصنیف فتویٰ کے مصنف نے بتایا کہ وہ قرآن کریم کی تفسیر اور دیگر موضوعات پر اپنی متعدد تصانیف مکمل کرکے اشاعت کے مراحل میں ہیں۔

 ڈاکٹر طاہر القادری اور ان کے اہل و عیال اب نہ صرف کینیڈا میں آباد ہیں بلکہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے علاوہ کینیڈا اور امریکہ میں اسلامک سینٹرز بھی قائم کر رکھے ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید