بھارت کے شہر بنگلورو میں قانون کی خلاف ورزی کرنے والے پولیس اہلکار کی شکایت شہری نے ٹریفک پولیس کو لگا دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک شہری نے بنا ہیلمٹ پولیس اہلکار کی موٹرسائیکل پر ڈبل سواری کی تصویر شیئر کی اور مقامی ٹریفک پولیس کی اس جانب توجہ بھی دلائی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شہری کی شکایت پر ٹریفک پولیس نے جواب دیا کہ اس معاملے پر ایکشن لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ بھارت میں موٹرسائیکل پر سفر کرنے والے دوسرے افراد پر بھی ہیلمٹ پہننا لازم ہے۔