• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وینزویلا کے صدر کی گرفتاری میں مدد کرنے پر اب ڈبل انعام ملے گا: امریکا

امریکی اٹارنی جنرل نے کہا ہے کہ وینزویلا کے صدر نیکولس مدورو کی گرفتاری میں اعانت فراہم کرنے والے شخص کو اب دگنی انعامی رقم ادا کی جائے گی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی اٹارنی جنرل پام بونڈی نے اعلان کیا ہے کہ وینزویلا کے صدر نیکولس مدورو کی گرفتاری میں اعانت فراہم کرنے والے شخص کو اب 25 ملین ڈالر نہیں بلکہ 50 ملین ڈالر انعام میں دیں گے۔

پام بونڈی نے مزید کہا کہ وینزویلز کے صدر دنیا میں منشیات کی اسمگلنگ میں ایک بڑے اسمگلر اور ہماری قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں، اس لیے اب انعامی رقم کی مد میں دگنی رقم ادا کی جائے گی۔

قبل ازیں اس سال جنوری میں نیکولس مدورو کی تیسری بار صدر منتخب ہونے پر بھی گرفتاری میں مدد فراہم کرنے والے شخص کے لیے انعامی رقم میں 15 ملین ڈالر سے اضافہ کر کے 25 ملین کیا گیا تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وینزویلا کے صدر مادورو پر طویل عرصے سے تنقید کرتے آئے ہیں، امریکی صدر نے وینزویلا کے صدر پر تیسری بار منتخب ہونے دھاندلی کے الزامات عائد کیے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید