• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نگراں وزیر اطلاعات پنجاب کا عمران خان کو ڈوب مرنے کا مشورہ

نگراں وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو ڈوب مرنے کا مشورہ دے دیا۔

ایک بیان میں عامر میر نے کہا کہ 25 افراد کی ہلاکت کا دعویٰ حالیہ تاریخ کا سب سے بڑا جھوٹ ہے۔

نگراں صوبائی وزیر نے عمران خان پر پی ٹی آئی کے 25 نام نہاد شہدا کے نام پر ساڑھے 5 لاکھ ڈالر اینٹھنے کا الزام لگایا۔

انہوں نے کہا کہ لالچی خان نے فرضی لاشوں کا دعویٰ کرکے پھر سے اپنی جیب گرم کی۔

عامر میر نے مزید کہا کہ عمران خان نے پاکستانی امریکن کمیونٹی سے 5 لاکھ 34 ہزار ڈالرز بطور امداد لینا تسلیم کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ فارن فنڈنگ بھی 9 مئی کی طرح انتشار اور فساد پھیلانے کیلئے استعمال ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید