وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ فیاض الحسن چوہان کے الزامات کے شواہد ملے تو تحریک انصاف پر پابندی لگ سکتی ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں خرم دستگیر نے کہا کہ پارٹیوں پر پابندی مسائل کا حل نہیں، اگر پارٹی کی عوام میں جڑیں مضبوط ہوں تو پارٹی قائم رہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ابھی فیصلہ نہیں ہوا کہ پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کو ن لیگ میں لیا جائے گا یا نہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کو پارٹی میں لینے یا نہ لینے کا فیصلہ نواز شریف کریں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ فیاض چوہان کے الزامات کے بعد اگر ثبوت مل گئے تو پی ٹی آئی پر پابندی لگ سکتی ہے۔