• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق مستقل مندوب احمد کمال انتقال کر گئے

نیو یارک (اے پی پی) پاکستان کے نامور سفارتکار اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق مستقل مندوب احمد کمال 85سال کی عمر میں نیویارک میں انتقال کر گئے۔ پاکستان کی وزارت خارجہ کے ساتھ اپنے 40 سالہ طویل کیریئر کے دوران احمد کمال نےبھارت ، بلجیم ، فرانس، سوویت یونین، سعودی عرب اور کوریا میں سفارتی خدمات کے ساتھ ساتھ ایک دہائی پر محیط اسائنمنٹ کے طور پر نیویارک اور جنیوا میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کےطور پر خدمات سر انجام دیں۔
اہم خبریں سے مزید