• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زندہ قومیں اپنے قومی ہیروز کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں، نسیم الرحمان ملا خیل

کوئٹہ ( پ ر ) سیاسی رہنما نسیم الرحمان ملا خیل نے کہا ہے کہ یوم تکریم شہداء پاکستان منانے کا مقصد ملکی سلامتی، بقاء اور امن و امان کیلئے شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے،آج کے دن پوری قوم اپنے حقیقی ہیروز کے ایصال ثواب کیلئے دعا اور ان کی یادوں کو تازہ کرنے کیلئے خصوصی تقریبات کا اہتمام کرتی ہے، انہوں نے کہا کہ شہداء کی بے مثال قربانیوں کی بدولت آج قوم آزاد فضاؤں میں سانس لے رہی ہے، شہداء کی یادگاروں کی حفاظت اور ان کے لواحقین سے اظہار یکجہتی قوم اپنا فرض سمجھتی ہے، قومی سلامتی کیلئے دی گئیں قربانیوں کی بدولت عرض پاک کی طرف آج کوئی میلی نظر نہیں دیکھ سکتا ، انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے قومی ہیروز کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں اور ان کی عزت و آبرو پر کبھی آنچ نہیں آنے دیتیں ،اسی حوالے سے آج پوری قوم یوم تکریم شہداء مناتے ہوئے اپنے حقیقی ہیروز کو خراج تحسین پیش کر رہی ہے جنہوں نے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرتے ہوئے تاریخ رقم کی اور ملکی سالمیت کو یقینی بنایا۔
کوئٹہ سے مزید