اسکاٹ لینڈ کی ایک خاتون نے عام انسانوں سمیت ڈاکٹروں اور سائنسدانوں کو بھی حیران کردیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق جو کیمرون نامی خاتون ایک منفرد جین کے ساتھ پیدا ہوئی ہیں جو انہیں بے چینی، خوف، یا جسمانی درد کے بغیر زندگی گزارنے کے قابل بناتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق خاتون کی اس منفرد خصوصیت کا انکشاف اس وقت ہوا جب ان کے 2 آپریشنز کے بعد ڈاکٹروں نے دیکھا کہ انہیں کوئی درد نہیں جو کہ آپریشن کے بعد یقینی چیز ہے اور خاتون کے ساتھ ایسا نہ ہونا ایک غیر معمولی ردعمل تھا۔
رپورٹس کے مطابق ڈاکٹرز اور سائنسدانوں نے 74 سالہ خاتون کی حالت کا مطالعہ کرنا شروع کردیا تا کہ معجزاتی درد ختم کرنے والی ادویات تیار کی جا سکیں جو اس وقت دستیاب ادویات سے زیادہ مؤثر طریقے سے کام کر سکیں۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کیمرون عام لوگوں کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے ٹھیک ہو جاتی ہیں۔