• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانیا ملہوترا کا شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ کیسا رہا؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

بھارتی اداکارہ سانیا ملہوترا جلد ہی فلم ’جوان‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ اسکرین پر اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔

 سانیا ملہوترا نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے بارے میں بات کی۔

اُنہوں نے کہا کہ میں اپنی بات کا آغاز یہ کہہ کر کرنا چاہوں گی کہ میں بہت خوش ہوں کہ مجھے آخر کار یہ خبر سنانے کا موقع ملا اور پھر اس پر لوگوں کا ردعمل دیکھ کر بھی بہت خوشی ہوئی۔

اُنہوں نے صحافی سے مخاطب ہوئے کہا کہ جیسا کہ آپ نے کہا کہ لوگ میرے ذریعے ایک خواب کو جی رہے ہیں اور میں اس حقیقت کے بارے میں سوچ کر بہت خاص محسوس کر رہی ہوں کہ میں فلم ’جوان‘ کا حصّہ ہوں اور میں نے شاہ رخ خان کے ساتھ کام کیا ہے۔

سانیا ملہوترا نے کہا کہ یہ سب کیسے، کیوں، کیا ہوا، میں نہیں جانتی۔ 

اُنہوں نے کہا کہ بس جب مجھے یہ موقع ملا تو میں نے سوچا کہ یہ میں موقع میں کبھی نہیں چھوڑ سکتی، میں شاہ رخ خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کے لیے کیسے منع کرسکتی ہوں؟

اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک خواب ہے اور میں بہت خوش ہوں کہ آخر کار میں اسے لوگوں کو سنانے  کے قابل ہوگئی ہوں۔

سانیا ملہوترا نے شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے بارے میں کہا کہ یہ غیر حقیقی تھا، میں اب بھی یقین نہیں کر پارہی کہ میں نے شاہ رخ خان کے ساتھ کام کیا اور اب مجھے لگتا ہے کہ اس پر یقین کرنے کے لیے مجھے فلم دیکھنا پڑے گی۔

اُنہوں نے بتایا کہ جب میں فلم ’کتھل‘ کی پروموشن میں مصروف تھی تو مجھ سے مسلسل پوچھاجارہا تھا کہ میں فلم’جوان‘ کا حصّہ ہوں یا نہیں اور میں کافی عجیب وغریب جوابات دے کر ان سوالوں کو ٹال دیتی تھی کیونکہ مجھے اس بات کو خفیہ رکھنے کے لیے کہا گیا تھا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ اور اب میں اس خبر کو سناتے ہوئے بہت خوش ہوں اور خود کو بہت خوش قسمت محسوس کر رہی ہوں۔

واضح رہے کہ اداکارہ سانیا ملہوترا نے عامر خان کی فلم ’دنگل‘ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو دیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید