• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابرار الحق کا پی ٹی آئی سے علیحدگی کے بعد لندن میں کنسرٹ


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ناطہ توڑنے والے پاکستانی گلوکار ابرار الحق کو لندن میں کنسرٹ کرنا مہنگا پڑگیا۔

خیال رہے کہ لندن روانگی سے قبل ابرار الحق نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ اس موقع پر وہ آبدیدہ ہوگئے تھے۔

پارٹی سے علیحدگی کے فوری بعد گلوکار نے ہاؤسنگ سوسائٹی کی جانب سے لندن میں منعقدہ کنسرٹ میں پرفارم کیا تو ایک جانب سوشل میڈیا صارفین انہیں ’مگرمچھ کے آنسو‘ کہہ رہے ہیں تو دوسری جانب لندن میں انہیں پی ٹی آئی کے حمایتوں نے گھیر لیا۔

سوشل میڈیا پر گردش کرتی ہوئی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکار کنسرٹ کے دوران بھرپور پرفارمنس دے کر شرکاء کو خوب محظوظ کر رہے ہیں۔

تاہم کنسرٹ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان سے سوال کیا گیا کہ پارٹی چھوڑتے وقت کی جانے والی پریس کانفرنس میں وہ روئے کیوں تھے؟ کیا آپ پر کسی کا دباؤ تھا؟ جس پر انہوں نے کہا کہ وہ سیاست میں کچھ کرنے آئے تھے لیکن کام کرنے کا موقع نہیں ملا۔ انہوں نے سیاست اپنی مرضی سے چھوڑی ہے ان پر کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں ہے۔

دریں اثناء پی ٹی آئی کے حمایتوں نے ابرار الحق کو گھیرے میں لے لیا اور ان سے تلخ کلامی شروع کردی جو جس کی وجہ سے ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ابرار الحق اس ہنگامہ آرائی کے سبب ڈرے ہوئے ہیں اور گاڑی سے اُترنے کے لئے انکار کر رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید